پیارے اسلامی بھائیو! جہاں مسجد میں رہنا اس قدر اجر و ثواب کا باعث ہے وہیں مسجد کا ادب و احترام نہ کرنے پر سخت وعیدیں آئی ہیں ۔
حضرت سیدنا حسن بصری رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ سے روایت ہے کہ سرور کائنات،شاہِ موجودات صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کا فرمانِ ذیشان ہے کہ '' لوگوں پر ایک زمانہ ایسا آئے گا کہ مساجد میں دنیا کی باتیں ہوں گی ،تم ان کے پاس مت بیٹھوکہ ان کواللہ عَزَّوَجَل سے کچھ کام نہیں۔''
( کشف الخفا ء ،الحديث ۳۲۴۶،ج۲، ص۳۶۳)
حضرت سیدنا انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ'' مسجد میں ہنسنا قبر میں اندھیرا (لاتا)ہے۔''
(الجامع الصغیر، فصل فی المحلی بال من ھذا،الحرف الحدیث،۵۲۳۱ ج۱،ص،۳۲۲ )
پیا رے اسلامی بھائیو!شیطا ن کی پوری کوشش یہ ہو گی کہ مسجد میں دنیا وی باتیں کروائے، یا وہ مسجد میں با ت با ت پرہنسانے کی کوشش کریگا لہذا تمام اسلامی