سُبْحَانَ اللہ عَزَّوَجَل!....میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!صبر کرنے والے کے وارے ہی نیارے ہوگئے ،اللہ عَزَّوَجَل کی رحمت سے گناہ معاف کئے جارہے ہیں۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!راہ خداعَزَّوَجَلَّ میں آنے والی تکالیف پرصبرکرنا ہمارے میٹھے میٹھے آقاصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کی پیاری پیاری سنت ہے ۔اے کاش!ہم پربھی کرم ہوجائے اورہم بھی سنت پرعمل کرنے والے بن جائیں ، راہ خداعَزَّوَجَل کی تمام ترسختیوں پرصبرکرناسیکھ جائیں،ہمارے میٹھے میٹھے آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلمنے کانٹوں پرچل کردین اسلام کی تبلیغ کاحق اداکیا اورآپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم پرطائف میں پتھربرسائے گئے مگرپھربھی آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم لوگوں کونیکی کی دعوت دیتے رہے ۔
جب بھی کوئی اسلامی بھائی کسی کونیکی کی دعوت دے اوراس کے سبب کوئی تکلیف اٹھانی پڑے تواللہ عَزَّوَجَل کے پیارے حبیب صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کی تکالیف کویادکرکے اللہ عَزَّوَجَل کاشکراداکرے کہ اس نے اسے دین کی خاطرسختیاں جھیلنے والی سنت اداکرنے کی سعادت عطا فرمائی۔اَلْحَمْدُ ِللہ عَزَّوَجَلَّ