شیطان کی ایک اور چال وقت کا ضائع کروانا بھی ہے،اس کے لئے شیطان یہ بھی سکھاتا ہے ،مثلاً: کھاناپکانے اور کھانا کھانے میں جان بوجھ کر زیادہ وقت صرف کرنا،بلا ضرورت غسل کرنا ،کپڑے یابرتن دھونے میں دیر لگانا،ضرورت کی اشیاء کی خریداری کے بہانے بازاروں میں گھومنا، رات کو دیر تک باتیں کرکے جاگنا اور صبح سیکھنے سیکھانے کے حلقوں سے غفلت کرنا یہ بھی شیطان کی ایک چال ہے ظاہر ہے کہ جب کوئی اسلامی بھائی آرام کے وقفے میں ادھر اُدھر گھومے گا یا لائٹ جلا کر کوئی کام کریگا ،دوسروں کے ساتھ مل کر باتیں کریگاتو دوسرے اسلامی بھائیوں کی نیند میں خلل پڑے گا اور اس طرح وہ بھی صبح حلقوں میں سستی کا شکار رہیں گے ۔لہٰذاہر اسلامی بھائی سے دردمندانہ التجا ہے شیطان کی ان خطرناک چالوں کو بھرپور حکمتِ عملی اور جذبہ سے ناکام بنانے کی کوشش کرے ۔اللہ عَزَّوَجَل ہم سب کوشیطان کے حیلوں سے محفوظ فرمائے ۔ٰ