Brailvi Books

رَہنمائے جدول
48 - 248
(۲)شیطان کے حیلوں سے دفاع کی ترکیب :
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! شیطان جو ہمارا کھلا دشمن ہے ،اسے یہ کب گوارا ہے کہ خوش نصیب عاشقان ِرسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم راہِ خدا عَزَّوَجَل میں سفر کرنے والی عظیم سنّت اداکریں ۔ اور اس عظیم مقصد کو پوراکرنے کی کوشش کریں کہ ''مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کو شش کرنی ہے۔ '' اس لئے پہلے تو شیطان کی کوشش یہ ہوتی ہے کہ مدنی قافلوں میں سفر کرنے ہی نہ دے پھر اگر کوئی اللہ عَزَّوَجَل کے فضل سے سفر کرنے میں کامیاب ہوجائے تو شیطان اپنے لشکر کے ساتھ اس پرحملے کرتا رہتا ہے اور مدنی قافلے کی واپسی تک مسلسل مختلف چالوں ،حیلوں اور سازشوں کے ذریعے مدنی قافلے کو برباد کرنے ،مدنی قافلے کو توڑنے کی کوشش کرتارہتا ہے۔مثلاًسواری خراب ہوگئی یالیٹ ہو گئی تو شیطان فوراًبے صبری کرو ا کر شوروغل کرواکر یا سواری یا ڈرائیور کو برا کہلوا کر بہکانے کی کوشش کریگا۔ یونہی سفر کی تھکاوٹ اور بعض اوقات نیند کی کمی کی وجہ سے طبیعت میں چڑچڑاپن ،بد اخلاقی کروانے کی شیطان پوری کوشش کریگا۔

    بعض اوقات کھانا ملنے میں دیر ہوگئی یا کسی اسلامی بھائی نے کھانا اچھا نہیں پکایا ،یا کھا نے میں نمک مرچ کی کمی بیشی ہوگئی، اب بھی شیطان غصہ دلانے کی کوشش کریگا ۔پھر کسی اسلامی بھائی کو ''جدول '' کے اصولوں کی خلاف ورزی کرواکے اور دوسروں کے خلاف بھڑکا کر 'لڑوانے یا ناراضگی پیدا کرنے کی کوشش کریگا اس طرح مدنی قافلے میں ناراضگی یا بد اخلاقی کی فضا قائم ہو سکتی ہے ۔
Flag Counter