Brailvi Books

رَہنمائے جدول
47 - 248
    اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَل عاشقانِ رسول کے مدنی قافلے میں بھی کسی ایک کو امیر قافلہ بنایا جاتا ہے تاکہ قافلے میں تمام معمولات منظم انداز میں پورے کئے جاسکیں ۔

    پیارے اسلامی بھائیو!اطاعت کاپہلو تقریباًہر جگہ موجود ہے ، مثلاً:ہر ادارے میں اصول و ضوابط ہوتے ہیں اور ایک سربراہ ہوتا ہے ،گھر کانظام چلانے کے لئے بھی ایک سربراہ ہوتاہے،جوسربراہ کی اطاعت کرتا ہے فرمانبردارکہلاتاہے اور فائدے میں رہتاہے۔لہٰذا ہم بھی امیرِقافلہ کی اطاعت کریں گے تو بیشمار فوائد وبرکا ت حاصل کرسکیں گے،جوامیرقافلہ کی اطاعت کرتا ہے وہ کامیاب ہوجاتا ہے اوراپنی منزل پالیتا ہے،کیونکہ امیرقافلہ ریل گاڑی کے انجن کی مانند ہوتا ہے ،جس طرح ٹرین کے ڈبّے انجن کے ساتھ وابستہ رہیں اسکے پیچھے پیچھے چلیں تو منزل پر پہنچ ہی جاتے ہیں اور جو ڈبا پیچھے نہ چلے علیحدہ ہو کر پٹری سے اتر جائے وہ منزل تک نہیں پہنچ پاتا ۔اسی طرح ہم بھی اگر اپنے امیر کی اطاعت کرتے ہوئے سفر کریں گے تو اپنی منزل پر بخیر وعافیت پہنچنے میں کامیاب ہو جائیں گے،اور اگر اپنی مرضی کے مطابق چلنے کی کوشش کی تو بہت بڑے نقصان اور آزمائشوں میں مبتلا ہو سکتے ہیں ۔

    امیر کی اطاعت نہ کرنے والا شیطان کی چالوں میں آکر اپنے مدنی مقصد کو بھلا بیٹھتا ہے اور اپنا تمام وقت غفلت میں گزار دیتا ہے بلکہ بعض اوقات تو بدگمانی جیسی بیماری میں مبتلا ہو جا تا ہے ۔لہٰذا پیارے اسلامی بھائیو! ہمیں چاہیے کہ ہم یہ ذہن بنائیں کہ ہر حال میں امیرِقافلہ کی اطاعت کریں گے۔ اِنْ شَاءَ ا للہ عَزَّوَجَل ّ