Brailvi Books

رَہنمائے جدول
44 - 248
الہٰی رَحم فرما میں سُدھرناچاہتا ہوں اب 

نبی کا تجھ کو صَدْقہ میں سُدھرنا چاہتا ہوں اب
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! یاد رکھیے ابھی ہم نے جو نیک بننے اور اپنے آپ کو سدھارنے کی نیت کی ہے اس پر اخلاص کے ساتھ عمل اورنیک بننے پر استقامت پانے کے لئے مدنی قافلوں میں سفر کومعمول بنانا ہوگااور اللہ عَزَّوَجَل کے کروڑ ہا کروڑ احسان کہ اس نے آج ہمیں راہِ خداعَزَّوَجَل میں سفر کرنے والے عاشقانِ رسول کے ساتھ سنتوں کی تربیت کی خاطر مدنی قافلے میں سفر کے لئے یہاں جمع ہونے کی سعادت عطافرمائی ہے ۔ 

    پیارے اسلامی بھائیو!اَ لْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَل مدنی قافلے میں سفر بے شمار نیکیاں حاصل کرنے اور ان پر استقامت پانے کا بہترین ذریعہ ہے۔بلکہ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَل راہِ خداعَزَّوَجَل میں سفر کرنے والے عاشقانِ رسول کی عظمت کے تو کیا کہنے ۔کہ جہاں خوش نصیب عاشقانِ رسول پرراہِ خدا عَزَّوَجَل میں سفر کرنے پر قدم قدم پر اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کی چھما چھم برسات ہورہی ہے وہیں انبیاء کرام علیہم السلام کی سنّت ،صحابہ کرام علیہم الرضوان کی سنّت،اور بزرگانِ دین رحمہم اللہ تعالیٰ کے مقدس طریقے پر چلنے کی سعادت حاصل ہو رہی ہے ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَل علمِ دین حاصل کرنے کے بہت سے فضائل ہیں۔

    حضرتِ حسن بصری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے مرسلاً روایت ہے کہ نبی اکرم ، رسول مکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا :''جسے اس حالت میں موت آئے کہ وہ اسلام کی
Flag Counter