Brailvi Books

رَہنمائے جدول
33 - 248
اور راہِ خدا عَزَّوَجَل میں آنے والی تکالیف پر صبر کرنے کی تو فیق عطا فرمائے۔
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہمارے شیخ طریقت امیرِ اہلِسنّت دامت برکاتھم العالیہ نے مدنی قافلے میں سفر کرنے کے لئے ہمیں ۷۲نیتیں عطافرمائی ہیں۔

    چنانچہ آپ دامت برکاتھم العالیہ ارشادفرماتے ہیں: مدنی قافلے میں سفر کيلئے صرف پریشانی دور ہونے کی دعاکی نیت کرنے کے بجائے آخرت کے تعلق سے مزید اچھی اچھی نیتیں بھی شامل ہوں تو مدینہ مدینہ۔ حدیثِ پاک میں ہے ''مسلمان کی نیت اس کے عمل سے بہتر ہے''۔
 (طبرانی معجم کبیر حدیث ۵۹۴۲، ج۶،ص۱۸۵)
    اب ہم مدنی قافلے میں سفر پر روانہ ہورہے ہیں توشیخ طریقت امیر اہلسنت مدظلہ العالی کی عطاکردہ 72 نیتیں مل کر دہر الیتے ہیں اور ان پر عمل کرنے کی نیت بھی کرلیتے ہیں ہر نیت پر سب مل کران شاء اللہ کا زور دار نعرہ لگائیں ۔ (۱) اصل مقصود یعنی مدنی قافلے میں سفر کروں گا (۲)اپنے ذاتی خرچ پر سفر کروں گا (۳)پلّے سے کھاؤں گا (۴)سواری کی دعا پڑھوں گا(۵)اگر کسی اسلامی بھائی کو جگہ نہیں ملی تو اپنی نشست پر بااصرار بٹھاؤں گا (۶،۷)کوئی بوڑھا یا بیمار مسلمان نظر آئیگا تو اس کے لئے نشست خالی کردوں گا(۸)مدنی قافلے والوں کی خدمت کروں گا(۹)امیرِ قافلہ کی اطاعت کروں گا(۱۰،۱۱،۱۲) زبان، آنکھ اور پیٹ کا قفلِ مدینہ لگاؤں گا یعنی فضول گوئی ،فضول نگاہی سے بچوں گا اور بھوک سے کم کھاؤں گا(۱۳) سفر میں ہرموقع پر مدنی انعامات پر عمل جاری رکھوں گا (۱۴،۱۵،۱۶ ) وضو ،نماز اور قرآنِ پاک پڑھنے
Flag Counter