| رَہنمائے جدول |
ترسختیوں پرصبرکرناسیکھ جائیں،ہمارے میٹھے میٹھے آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کی راہ میں کانٹے بچھائے گئے اورآپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم پرطائف میں پتھر برسائے گئے مگرپھربھی آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم لوگوں کونیکی کی دعوت دیتے رہے ۔
جب بھی کوئی اسلامی بھائی کسی کونیکی کی دعوت دے اوراس کے سبب کوئی تکلیف اٹھانی پڑے تواللہ عَزَّوَجَل کے پیارے حبیب صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کی تکالیف کویادکرکے اللہ عَزَّوَجَل کاشکراداکرے کہ اس نے اسے دین کی خاطرسختیاں جھیلنے والی سنت اداکرنے کی سعادت عطا فرمائی۔اَلْحَمْدُ ِللہ عَزَّوَجَلَّ(۴) مساجد کا ادب و احترام :
پیارے اسلامی بھائیو! اَلْحَمْدُ ِللہ عَزَّوَجَلّ َمدنی قافلے میں سفر کی بر کت سے ہمیں شب و روز مسجد میں گزارنے کی سعادت حاصل ہو تی ہے جو کہ یقیناً بہت بڑی سعادت ہے،حضرت سیدنا ابو دردا ء رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ سرکارصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کافرمان خوشبودارہے:'' مسجد پرہیز گار کا گھر ہے اورجس کا گھر مسجد ہواللہ عَزَّوَجَل اسے اپنی رحمت،رضا ،اور پل صراط سے باحفاظت گزار کر اپنی رضا والے گھر جنت کی ضمانت دیتا ہے ،''
(مجمع الزوائد ،کتاب الصلوٰۃ ،باب لزوم المسجد،الحدیث:۲۰۲۶،ج:۲،ص۱۳۴ )
حضرت سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ سرکارمدینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا: '' جب کوئی بندہ ذکر ونماز کے لئے مسجد کو ٹھکانہ بنا لیتا ہے تواللہ عَزَّوَجَل اس سے ایسے رضا کا اظہار فرماتا ہے جیسے لوگ اپنے گمشدہ شخص کی اپنے ہاں