Brailvi Books

رَہنمائے جدول
30 - 248
 صبح حلقوں میں سستی کا شکار رہیں گے ۔لہٰذاہر اسلامی بھائی سے دردمندانہ التجاء ہے کہ شیطان کی ان خطرناک چالوں کو بھرپور حکمتِ عملی اور جذبہ سے ناکام بنانے کی کوشش کرے ۔اللہ عَزَّوَجَل ہم سب کوشیطان کے حیلوں سے محفوظ فرمائے ۔
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم
(۳)صبر:
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہمیں راہ خداعَزَّوَجَل میں سفرکرتے ہوئے قدم قدم پرصبرکے مواقع آئیں گے ،اس لئے ہمیں یہ نیت کرنی ہوگی کہ اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَل میں راہ ِخداعَزَّوَجَل میں آنے والی تکالیف پرصبرکرکے شیطان کومایوس کرتارہوں گا۔ہمارے پیارے پیارے ،میٹھے میٹھے مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کافرمان عالیشان ہے :''مسلمان کوجوبھی تکلیف ،اذیت ،اندیشہ ،غم اورملال پہنچے یہاں تک کہ اگراس کوکانٹابھی چبھ جائے تواللہ عَزَّوَجَل ان تکالیف کے سبب اس کے گناہ مٹادیتاہے۔''
(صحیح البخاری، کتاب المرضی ،باب کفا رۃ المرض،الحدیث ۵۶۴۰،ج:۴،ص:۳)
سُبْحَانَ اللہ عَزَّوَجَل!...میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!صبر کرنے والے کے وارے ہی نیارے ہوگئے ،اللہ عَزَّوَجَل کی رحمت سے گناہ معاف کئے جارہے ہیں۔

    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!راہ خداعَزَّوَجَل میں آنے والی تکالیف پرصبرکرنا ہمارے میٹھے میٹھے آقاصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کی پیاری پیاری سنت ہے ۔اے کاش!ہم پربھی کرم ہوجائے اورہم بھی سنت پرعمل کرنے والے بن جائیں ، راہ خداعَزَّوَجَل کی تمام
Flag Counter