Brailvi Books

رَہنمائے جدول
29 - 248
کے فضل سے سفر کرنے میں کامیاب ہوجائے تو شیطان اپنے لشکر کے ساتھ اس پرحملے کرتا رہتا ہے اور مدنی قافلے کی واپسی تک مسلسل مختلف چالوں ،حیلوں اور سازشوں کے ذریعے مدنی قافلے کو برباد کرنے ،مدنی قافلے کو توڑنے کی کوشش کرتارہتا ہے۔مثلاًسواری خراب ہوگئی یالیٹ ہو گئی تو شیطان فوراًبے صبری کرو ا کر شوروغل کرواکر یا سواری یا ڈرائیور کو برا کہلوا کر بہکانے کی کوشش کریگا۔ یونہی سفر کی تھکاوٹ اور بعض اوقات نیند کی کمی کی وجہ سے طبیعت میں چڑچڑاپن ،بد اخلاقی کروانے کی شیطان پوری کوشش کریگا۔

    بعض اوقات کھانا ملنے میں دیر ہوگئی یا کسی اسلامی بھائی نے کھانا اچھا نہیں پکایا ،یا کھا نے میں نمک مرچ کی کمی بیشی ہوگئی، اب بھی شیطان غصہ دلانے کی کوشش کریگا ۔پھر کسی اسلامی بھائی کو ''جدول '' کے اصولوں کی خلاف ورزی کرواکے اور دوسروں کے خلاف بھڑکا کر 'لڑوانے یا ناراضگی پیدا کرنے کی کوشش کریگا اس طرح مدنی قافلے میں ناراضگی یا بد اخلاقی کی فضاء قائم ہو سکتی ہے ۔ شیطان کی ایک اور چال وقت کا ضائع کروانا بھی ہے،اس کے لئے شیطان یہ بھی سکھاتا ہے ،مثلاً: کھاناپکانے اور کھانا کھانے میں جان بوجھ کر زیادہ وقت صرف کرنا،بلا ضرورت غسل کرنا ،کپڑے یابرتن دھونے میں دیر لگانا،ضرورت کی اشیاء کی خریداری کے بہانے بازاروں میں گھومنا، رات کو دیر تک باتیں کرکے جاگنا اور صبح سیکھنے سیکھانے کے حلقوں سے غفلت کرنا یہ بھی شیطان کی ایک چال ہے ظاہر ہے کہ جب کوئی اسلامی بھائی آرام کے وقفے میں ادھر اُدھر گھومے گا یا لائٹ جلا کر کوئی کام کریگا ،دوسروں کے ساتھ مل کر باتیں کریگاتو دوسرے اسلامی بھائیوں کی نیند میں خلل پڑے گا اور اس طرح وہ بھی