Brailvi Books

رَہنمائے جدول
28 - 248
فائدے میں رہتاہے۔لہٰذا ہم بھی امیرِقافلہ کی اطاعت کریں گے تو بیشمار فوائد وبرکا ت حاصل کرسکیں گے،جوامیرقافلہ کی اطاعت کرتا ہے وہ کامیاب ہوجاتا ہے اوراپنی منزل پالیتا ہے،کیونکہ امیرقافلہ ریل گاڑی کے انجن کی مانند ہوتا ہے ،جس طرح ٹرین کے ڈبّے انجن کے ساتھ وابستہ رہیں اسکے پیچھے پیچھے چلیں تو منزل پر پہنچ ہی جاتے ہیں اور جو ڈبہ پیچھے نہ چلے علیحدہ ہو کر پٹری سے اتر جائے وہ منزل تک نہیں پہنچ پاتا ۔اسی طرح ہم بھی اگر اپنے امیر کی اطاعت کرتے ہوئے سفر کریں گے تو اپنی منزل پر بخیر وعافیت پہنچنے میں کامیاب ہو جائیں گے،اور اگر اپنی مرضی کے مطابق چلنے کی کوشش کی تو بہت بڑے نقصان اور آزمائشوں میں مبتلا ہو سکتے ہیں ۔

    امیر کی اطاعت نہ کرنے والا شیطان کی چالوں میں آکر اپنے مدنی مقصد کو بھلا بیٹھتا ہے اور اپنا تمام وقت غفلت میں گزار دیتا ہے بلکہ بعض اوقات تو بدگمانی جیسی بیماری میں مبتلاء ہو جا تا ہے ۔لہٰذا پیارے اسلامی بھائیو! ہمیں چاہیے کہ ہم یہ ذہن بنائیں کہ ہر حال میں امیرِقافلہ کی اطاعت کریں گے۔ اِنْ شَاءَ ا للہ عَزَّوَجَل
(۲)شیطان کے حیلوں سے دفاع کی ترکیب :
   میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! شیطان جو ہمارا کھلا دشمن ہے ،اسے یہ کب گوارا ہے کہ خوش نصیب عاشقان ِرسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم راہِ خدا عَزَّوَجَل میں سفر کرنے والی عظیم سنّت اداکریں ۔ اور اس عظیم مقصد کہ ''مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کو شش کرنی ہے '' کو پوراکرنے کی کوشش کریں۔ اس لئے پہلے تو شیطان کی کوشش یہ ہوتی ہے کہ مدنی قافلوں میں سفر کرنے ہی نہ دے پھر اگر کوئی اللہ عَزَّوَجَل
Flag Counter