میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے مدنی قافلے میں سفر کی برکت سے نہ صرف بے شمار نیکیاں حاصل ہوتی ہیں بلکہ راہ ِ خدا عَزَّوَجَل میں سفر کرنے والے کے لئے جہنم سے آزادی اور جنت کی بشارت بھی احادیث میں موجود ہے ،لہٰذاپہلے تو شیطان کوشش کرتا ہے کہ کسی کومدنی انعامات پر استقات پانے کے لئے مدنی قافلے میں سفر کرنے ہی نہ دے پھر اگر کوئی اللہ عَزَّوَجَل کے فضل و کرم سے مدنی قافلے میں سفر کرنے میں کامیاب ہوجا ئے تو پھر شیطان اس کوشش میں لگ جاتا ہے کہ کسی طریقے سے مدنی قافلے میں ایسے کام کروائے جس کی وجہ سے ثواب کے بجائے گناہوں کا انبار جمع ہوجائے۔
اگر ہم مدنی مرکز کی ہدایات کے مطابق سفر کریں گے تو اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَل شیطان سے حفاظت بھی رہے گی اور بیشمار نیکیاں حاصل کرنے میں آسانیاں بھی ملیں گی اور مدنی انعامات پر عمل کرنا ہمارے لئے بہت آسان ہوگا۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! چار مدنی پھولوں پر عمل کرنا ہمارے مدنی قافلے میں سفر کی بنیاد ہے جس طرح مکان کے دیرپارہنے کا انحصاراس کی بنیاد پر ہوتا ہے اسی طرح مدنی قافلے کی کامیابی ان چار اصولو ں پر منحصر ہے ۔