Brailvi Books

رَہنمائے جدول
25 - 248
رکھنا ہی ہمارے لئے بہتر ہے ۔ بَہَر حال نيک بننے کے مَدَنی نسخوں پر عمل کرتے جاےئے۔ کبھی نہ کبھی تواِنْ شَا ءَ اللہ عَزَّوَجَل منزل پاہی ليں گے۔

    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! یاد رکھیے ہمیں نیک بننے پر استقامت پانے کے لئے مدنی قافلوں میں سفر کو اپنامعمول بنانا ہوگا۔اللہ عَزَّوَجَل کا کروڑ ہا کروڑ احسان کہ اس نے ہمیں اپنی راہ ميں سفر کرنے والے عاشقانِ رسول کے ساتھ سنتوں کی تربیت کی خاطر مدنی قافلے میں سفر کے لئے یہاں جمع ہونے کی سعادت عطافرمائی ہے ۔ 

    پیارے اسلامی بھائیو! اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَل مدنی قافلے میں سفر بے شمار نیکیاں حاصل کرنے اور ان پر استقامت پانے کا بہترین ذریعہ ہے بلکہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَل راہِ خداعَزَّوَجَل میں سفر کرنے والے عاشقانِ رسول کی عظمت کے تو کیا کہنے کہ جہاں خوش نصیب عاشقانِ رسول پر راہِ خدا عَزَّوَجَل میں سفر کی برکت سے قدم قدم پر اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کی چھماچھم برسات ہورہی ہے وہیں انبیاء کرام علیہم السلام کی سنّت ،صحابہ کرام علیہم الرضوان کی سنّت،اور بزرگانِ دین رحمہم اللہ تعالیٰ کے مقدس طریقے پر چلنے کی بھی سعادت حاصل ہو رہی ہے ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَل راہِ خداعَزَّوَجَل میں سفر کرکے علم ِ دین حاصل کرنے کا موقع ملتا ہے ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَل علمِ دین حاصل کرنے کے بہت سے فضائل ہیں۔

    حضرت سیدناابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ سرکارِ مدینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا :''جو اپنے دین کا علم سیکھنے کے لئے صبح کو چلا یا شام کو وہ جنّتی ہے۔''
(کنزالعمال ، کتا ب العلم ،باب اول فی الترغيب  فيہ ،الحديث ۲۸۷۰۲،ج۱۰،ص۶۱)
Flag Counter