Brailvi Books

رَہنمائے جدول
23 - 248
عَزَّوَجَل مَدَنی انعامات تو ہميں اللہ عَزَّوَجَل کا فرمانبرداربنانے اور ہماری دنيا وآخِرت کی بہتری کيلئے ہيں ۔ يقينا شيطان آپ کواللہ عَزَّوَجَل سے دوستی کرنے ميں رُکاوٹ پر رُکاوٹ کھڑی کریگا۔آپ ہمّت نہ ہارےئے گا۔ شيطان ونَفْس کو چاہے کتناہی ناگوار گزرے آپ کو ان ' ' مَدَنی انعامات ''پر عمل کرنا ہی چاہيے۔

    اگر آپ سب نے اللہ عَزَّوَجَل کی رِضا کی خاطر بَصَمِيم قلب ان مَدَنی انعامات کے کارڈ کو قبول فرماکر اس پر عمل کرنا شروع کرديا تو آپ جيتے جی بہت جلد اِنْ شَا ءَ ا للہ عَزَّوَجَل اس کی بَرَکتيں ديکھ ليں گے۔ آپ کواِنْ شَا ءَ ا للہ عَزَّوَجَل سُکونِ قلب نصيب  ہوگا،باطنِ کی صفائی ہوگی۔ خوفِ خدا وعشق مصطفٰے عَزَّوَجَل وَصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کے سونتے (یعنی چشمے )آپکے قلب سے پھوٹيں گے۔

    اِنْ شَا ءَ اللہ عَزَّوَجَل اس کی برکت سے آپ کے عَلاقے ميں بھی دعوتِ اسلامی کا مَدَنی کام حيرت انگيز حد تک بڑھ جائے گا۔ چُونکہ مدنی انعامات پر عمل اللہ عَزَّوَجَل کی رِضا کے حُصول کا ذريعہ ہے۔ لہٰذا شيطان آپ کو بہت سُستی دلائے گا۔ طرح طرح کے حيلے بہانے سمجھائے گا۔ آپ کا دل نہيں لگ پائے گا۔ مگر آپ ہمت مت ہارےئے گا۔اِنْ شَا ءَ اللہ عَزَّوَجَل دل بھی لگ ہی جائیگا۔
اے رضا ہر کام کا اِک وقت ہے

دل کو بھی آرام ہو ہی جائے گا
شيطان سے دھوکا نہ کھانا
    ''کيميائے سعادت '' ميں حُجَّۃ الاسلام امام محمدغَزالی رَحْمَۃُ اللہ تَعَالیٰ عَلَیہ فرماتے
Flag Counter