Brailvi Books

رَہنمائے جدول
22 - 248
    آپ دامت برکاتھم العالیہ مزید ارشادفرماتے ہیں :ميٹھے ميٹھے اسلامی بھائيو! ہوسکتا ہے آپ میں سے کسی کو ميرے مَدَنی انعامات مشکِل معلوم ہوں مگرہمّت نہ ہاريں ۔کشف الخفاء ميں ہے
، اَفْضَلُ الْعِبَادَۃِ اَحْمَزُھا
يعنی افضل ترين عبادت وہ ہے جس ميں زَحْمت زيادہ ہو۔
( کشف الخفا ء باب افضل العبادات ، ج۱،ص ۱۴۱ )
        حضرت سيّدنا ابراہيم بن اَدھَم رحمۃ اللہ تعالیٰ عليہ فرماتے ہيں :''دنيا ميں جو عمل جتنا دشوار ہوگا۔ بروز قيامت ميزان عمل ميں وہ اُتنا ہی زيادہ ـ وَزْن دار ہوگا۔''
(تذکرۃ الاولیاء، ج۱،ص۹۵ )
    جب آپ عمل شروع کرديں گے تو وہ آپ کيلئے اِنْ شَا ءَ ا للہ عَزَّوَجَل آسان ہوجائے گا۔ غالباً آپ کو تجربہ ہوگا کہ سخت سردی کے وَقْت وُضُو کيلئے بيٹھتے ہيں تو شروع ميں سردی سے دانت بجتے ہيں پھر جب ہمت کرکے وضو شروع کرديتے ہيں تو ابتِداء ً ٹھنڈک زيادہ محسوس ہوتی ہے اور پھر بَتَد رِيج کم ہوجاتی ہے۔ ہر مشکِل کام کایِہی اُصول ہے ۔مَثَلا کسی کوکوئی مہلک بيماری لگ جائے تو وہ بے چين ہوجاتا ہے پھر رَفتہ رَفتہ جب عادی ہوجاتا ہے تو قوت برداشت بھی پيدا ہوجاتی ہے ايک اسلامی بھائی عِرقُ النّساء کے مرض ميں مبتلا ہوگئے يہ مرض عموما پاؤں کے ٹخنے سے ليکر ران کے اوپر کے جوڑ تک ہوتا ہے اور مہينوں اوربعضوں کو برسوں تک نہيں چھوڑتا ۔ وہ تشویش ميں پڑگئے تھے۔ ميں نے عرض کيا، اللہ عَزَّوَجَل بہتر کریگا۔گھبرائيں نہيں جب آپ عادی ہوجائيں گے تو اِنْ شَا ءَ اللہ عَزَّوَجَل برداشت کرنا آسان ہوجائے گا۔کچھ عرصے کے بعد ملے تو ميرے اِسْتِفْسار پر بتايا کہ درد تو وُہی ہے مگر آپ کے کہنے کے مطابِق ميں عادی ہوچکا ہوں اس لئے کام چل جاتا ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ
Flag Counter