شیخ طریقت ، امیر اہلسنت بانی دعوت اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری ضیائی رضوی دامت برکاتھم العالیہ نے ہمیں اپنی زندگی خُدا ئے اَحْکَمُ الْحَاکِمِیْن عَزَّوَجَل کی اطاعت اور رَسوُلِ کَرِیْم رَءُ وْفٌ رَّحِیْم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کی سنتوں کی اتباع میں گزارنے کے لئے ایک عظیم مدنی مقصد عطافرمایا ہے کہ '' مجھے اپنی اور ساری د نیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی
ہے '' اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَل اپنی اصلاح کی کوشش کے ليے مدنی انعامات پر عمل اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کے لئے مدنی قافلوں میں سفر کرنا ہے اور یہی وہ عظیم مقصد ہے کہ اخلاص کے ساتھ اس پر عمل کرکے ہم اللہ عَزَّوَجَل کے نیک بندے بن سکتے ہیں اور دنیا و آخرت میں کامیابی پاسکتے ہیں ۔ان شاء اللہ عزوجل
شیخ طریقت امیرِ اہل سنت دامت برکاتھم العالیہ اپنے تحریری بیان ''نیک بننے کانسخہ'' میں ارشادفرماتے ہیں :
ميٹھے ميٹھے اسلامی بھائيو ! کیا آپ واقعی نیک بننا چاہتے ہیں ؟ تو پھر اِس کے لئے آپ کو تھوڑی بہت کو شش کرنی پڑے گی ۔الحمدُ للہ عز وجل میں نے اپنے اسلامی بھائیو ں کے لئے (۷۲ )اور اسلامی بہنوں کے لئے (۶۳) مدنی انعا ما ت مرتب کئے ہیں ،جو آپ کو مکتبۃالمدینہ سے ہدیۃً مل سکتے ہیں ۔ان کو ٹھنڈے دل سے پڑھئے۔یہ مدنی انعاما ت سوالا ت کی صورت میں ہیں ،میری دعا ہے کہ جو کو ئی اخلا ص کے ساتھ ان پر عمل کرے پرور دگا ر عزوجل اس کو جنت الفردوس میں اپنے پیارے محبو ب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پڑوس عطا فر ما ئے۔