Brailvi Books

رَہنمائے جدول
210 - 248
داڑھی اور سر کے بالوں کو بھی درست رکھا کریں ۔بہر حال ہمارا حلیہ سنتو ں کے سانچے میں ڈھل کر ایسا ستھرا اورنکھرا ہواہونا چاہيے کہ لوگ ہمیں دیکھ کر ہم سے گھن نہ کریں بلکہ ہماری طرف مائل ہوں۔
                  مری ہرہر اداسے یانبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم سنت جھلکتی ہو 

                 جدھر جاؤں شہا صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم خوشبو وہاں تیری مہکتی ہو
    (۹)کنگھا کرتے وقت سیدھی طر ف سے ابتدا ء کیجئے کہہمارے پیارے آقا، مدینے والے مصطفےٰ، شب اسرا کے دولہا،شافع روز جزا، سلطان انبیائ،محبوب کبریا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ہرتکریم والاکام سیدھی طر ف سے شرو ع فرماتے جیساکہ ''ترمذی شریف'' میں ہے کہ حضرت سیدتنا عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ سرکار مدینہ ،را حت قلب وسینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم دائیں جانب سے وضو کرنا پسند فرماتے اور اسی طرح کنگھا بھی سیدھی طرف سے ہی کرتے ،نیز نعلین شریفین بھی جب پہننے کا ارادہ فرماتے تو پہلے سیدھا قد م محترم نعل شریف میں داخل فرماتے ۔
(جامع الترمذی ،الشمائل باب ماجاء فی ترجل رسول اللہ ،الحدیث ۳۴،ج۵،ص۵۰۹)
    میٹھے اسلامی بھائیو! ہمارے پیارے آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم سیدھی طرف سے وضو کرنا پسند فرماتے ۔ اس کے معنی یہ ہیں کہ وضو کرتے وقت پہلے سیدھا ہاتھ مبارک دھوتے پھر بایاں ۔اسی طر ح پاؤں مبارک دھوتے وقت بھی یہی ترتیب ملحوظ رکھا کرتے ۔نیز اس حدیث پاک میں کنگھا اور نعلین شریفین کے بارے میں بھی سیدھی ہی جانب سے شرو ع کرنا منقول ہوا ۔یعنی سر اقدس اور داڑھی مبارک میں
Flag Counter