جب کنگھا فرماتے تو پہلے سیدھی جانب سے شروع کرتے ، پھر بائیں جانب ۔نیز نعلین شریفین پہنتے وقت بھی پہلے سیدھے قدم مبارک کو نعل پاک میں داخل فرماتے پھربائیں قدم مکرم کو ۔ صرف ان تین کاموں ہی کی تخصیص نہیں،جتنے بھی تکریم کے کام ہیں آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سیدھی جانب سے ہی شروع کرنا پسند فرماتے ۔ چنانچہ لباس پہننا ،مسجد میں داخل ہونا ، سر اور مونچھ وغیرہ کے بال تراشنا ، مسواک کرنا ، ناخن کاٹنا ، آنکھوں میں سرمہ ڈالنا ،کسی کوکوئی چیز دینا یاکسی سے لینا ، کھانا پینا وغیرہ وغیرہ کام سیدھے ہاتھ سے سیدھی جانب سے کرنے چاہیں۔
(۱۰) سر کار مدینہ ،راحت قلب وسینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم ریش مبارک میں کنگھا کرتے وقت آئینے میں اپناروئے انور ملاحظہ فرماتے اور جب آئینہ میں اپنا چہرہ مبارک دیکھتے تو اس طر ح دعا کرتے۔