رَہنمائے جدول |
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ؕ بِسْمِ اللہ ِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ اللہِ وَعَلٰی اٰلِکَ وَاَصْحٰبکَ یَا حَبِیْبَ اللہِ اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَانَبِیَّ اللہِ وَعَلٰی اٰلِکَ وَاَصْحٰبِکَ یَا نُوْرَ اللہِ
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! القول البدیع ميں ہے ،ايک شخص نے خواب ميں خوفناک بلا، ديکھی گھبرا کر پوچھا تو کون ہے؟بلا نے جواب ديا ،ميں تيرے برُے اعمال ہوں۔پوچھا،تجھ سے نجات کی کيا صورت ہے؟جواب ملا ،درود شريف کی کثرت ۔
(القول البديع ص ۱۱۳)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْبِ ! صَلَّی اللہُ تَعَالیٰ عَلیٰ مُحَمَّد
ميٹھے ميٹھے اسلامی بھائيو! ـــ ہم اللہ َعزَّوَجَل کے عاجز بندے اور اس کے پیارے حبیب صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کے ادنیٰ غلام ہیں ۔یقینا زندگی بے حد مختصر ہے ہم لمحہ بہ لمحہ موت کے قریب ہوتے جارہے ہیں ۔عنقریب ہمیں اندھیری قبر میں اتار دیا جائے گا۔نجات تمام جہانوں کے پالنے والے خُدا ئے اَحْکَمُ الْحَاکِمِیْن عَزَّوَجَل کی اطاعت اور مؤمنین پر َرحْم و کَرَم فرمانے والے رَسوُلِ کَرِیْم رَءُ وْفٌ رَّحِیْم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کی سُنّتوُں کی اتباع میں ہے۔