Brailvi Books

رَہنمائے جدول
200 - 248
ہاتھ کے ناخن چھنگلیا سے کاٹنا شروع کریں اور الٹے ہاتھ کے ناخن انگوٹھے سے ۔
 (ماخوذ از بہارشریعت ،حصہ ۱۶،ص۱۹۵)
    (۲) دوسرا طریقہ آسان ہے اور یہ بھی ہمارے مدنی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے ثابت ہے او ر وہ یہ ہے کہ سیدھے ہاتھ کی شہادت کی انگلی سے شرو ع کر کے ترتیب وار چھنگلیا سمیت ناخن تراشیں مگر انگوٹھا چھوڑدیں ۔اب الٹے ہاتھ کی چھنگلیا سے شروع کرکے تر تیب وار انگوٹھے سمیت ناخن تر اش لیں۔اب آخرمیں سیدھے ہاتھ کا انگو ٹھا جو باقی تھا اس کا ناخن بھی کاٹ لیں۔ اس طر ح سیدھے ہی ہاتھ سے شروع ہوا اور سیدھے ہی ہاتھ پرختم ۔
   (ماخوذ از بہارشریعت ،حصہ ۱۶،ص۱۹۶)
پاؤ ں کے ناخن کاٹنے کا طریقہ:
    بہار شریعت میں ''دُرِّ مختار''کے حوالہ سے لکھا ہے کہ پاؤں کے ناخن تراشنے کی کوئی ترتیب منقول نہیں ۔ بہتر یہ ہے کہ وضو میں پاؤں کی انگلیوں میں خلال کرنے کی جو تر تیب ہے اُسی ترتیب کے مطابق پاؤں کے ناخن کاٹ لیں ۔ یعنی سیدھے پاؤں کی چھنگلیاسے شروع کر کے تر تیب وار انگو ٹھے سمیت نا خن ترا ش لیں پھر الٹے پاؤں کے انگو ٹھے سے شرو ع کر کے چھنگلیا سمیت ناخن کاٹ لیں۔
 (ماخوذ از بہارشریعت ،حصہ ۱۶،ص۱۹۶)
    (۳) دانت سے ناخن نہیں کاٹنا چاہيے کہ مکروہ ہے اوراس سے مرض بر ص پیدا ہوجانے کا اندیشہ ہے ۔معاذاللہ عزوجل
 (ردالمحتار مع در مختار،کتاب الحظر والاباحۃ،فصل فی البیع،ج۹،ص۶۶۸)
    (۴) لمبے ناخن شیطان کی نشست گاہ ہیں ۔ یعنی ان پر شیطان بیٹھتا ہے ۔
 (کیمیائے سعادت ،اصل دوم درطہارت ،ج۱،ص۱۶۸)
    (۵) ناخن یابال وغیرہ کا ٹنے کے بعد دفن کر دینا چاہیں ۔ بیت الخلا یا غسل خانہ
Flag Counter