Brailvi Books

رَہنمائے جدول
174 - 248
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضور تا جدار مدینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:'' آدمی اپنے گھر کے دروازے سے باہر نکلتا ہے تو اس کے ساتھ دو فر شتے مقر ر ہوتے ہیں ۔ جب وہ آدمی کہتا ہے کہ'' بِسْمِ اللہِ '' تو وہ فرشتے کہتے ہیں تو نے سیدھی راہ اختیار کی ۔ اورجب انسان کہتا ہے ،
لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ ''
تو فرشتے کہتے ہیں اب تو ہر آفت سے محفو ظ ہے ۔ جب بندہ کہتا ہے
تَوَکَّلْتُ عَلَی اللہِ
تو فر شتے کہتے ہیں ۔ اب تجھے کسی اور کی مدد کی حاجت نہیں،اس کے بعد اس شخص کے دو شیطان جو اس پر مسلط ہوتے ہیں وہ اس سے ملتے ہیں فرشتے کہتے ہیں اب تم اس کے ساتھ کیا کرنا چاہتے ہو ؟ اس نے تو سیدھا راستہ اختیار کیا ۔ تمام آفات سے محفوظ ہوگیا اور خدا عزَّوجلَّ کی امداد کے علاوہ دو سرے کی امداد سے بے نیا ز ہوگیا ۔''
 (سنن ابن ماجہ ،کتاب الدعاء ،باب مایدعوبہ الرجل اذاخرج من بیتہ ،الحدیث۳۸۸۶،ج۴،ص۲۹۲)
    (۴)جب کسی کے گھر جانا ہو تو اس کا طریقہ یہ ہے کہ پہلے اندر آنے کی اجازت حاصل کیجئے پھر جب اندر جائیں تو پہلے سلام کریں پھر بات چیت شروع کیجئے ۔ (ملخصاً بہار شریعت،حصہ۱۶،ص۸۳)حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا:'' تین مرتبہ اجازت طلب کرو اگر اجازت مل جائے تو ٹھیک ورنہ واپس لوٹ جاؤ ۔''
 (صحیح مسلم ،کتاب الاستئذان والادب،الحدیث۲۱۵۳،ص۱۱۸۶)
    (۵) جو سلام کئے بغیرگھر میں داخلے کی اجازت مانگے اسے داخلہ کی اجازت نہ دی جائے ۔حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم رء و ف رحیم صلی اللہ
Flag Counter