| رَہنمائے جدول |
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!
ہمیں ہر روز اپنے یاکسی عزیز یا دوست واحباب کے گھر میں جانے کی حاجت پڑتی رہتی ہے تو ہمیں یہ معلوم ہوناچاہے کہ گھر میں داخل ہونے کا سنت طریقہ کیا ہے؟کسی کے گھرمیں جائیں تو دروازے کے سامنے کھڑے ہوں یا ایک طرف ہٹ کر؟اورکس طرح اجازت طلب کریں؟ اگر اجازت نہ ملے تو کیا کرنا چاہے؟ دعاپڑھ کر گھر سے نکلنے کی کیا کیا برکتیں ہیں؟اگر گھر میں کوئی موجود نہ تو کیا پڑھنا چاہے ؟گھر میں داخل ہونے اور اجازت طلب کرنے وغیرہ کے حوالے سے متعد د سنتیں اورآداب ہیں:
(۱) اپنے گھر میں آتے ہوئے بھی سلام کریں اورجاتے ہوئے بھی سلام کریں۔حضور تا جدار مدینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کا فرمان عالیشان ہے کہ جب تم گھر میں آؤ تو گھر والوں کو سلام کرو اور جاؤ تو سلام کر کے جاؤ ۔(شعب الایمان،باب فی مقاربۃ و......الخ،فصل فی السلام من خرج من بیتہ، الحدیث ۴۵ ۸ ۸ ، ج ۶ ، ص ۷ ۴ ۴)
حکیم الامت مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ علیہ القوی مراٰۃ المناجیح جلد6صفحہ9پر تحریر فرماتے ہے :'' بعض بزرگوں کو دیکھا گیا ہے کہ اول دن میں جب پہلی بار گھر میں ہوتے تو بسم اللہ اور قل ہو اللہ پڑھ لیتے ،کہ اس سے گھر میں اتفاق بھی رہتا ہے اور رزق میں برکت بھی۔''
(۲)اللہ عزوجل کانام لئے بغیر جوگھر میں داخل ہوتا ہے ، شیطان بھی اس کے ساتھ گھرمیں داخل ہوجاتاہے ۔ جیسا کہ حضر ت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : '' جب آدمی گھر میں داخل ہو تے وقت اور کھاناکھاتے وقت اللہ عزوجل کا ذکر کر تا ہے تو شیطان کہتا ہے:''آج یہاں نہ تمہاری رات گزرسکتی ہے اور نہ تمہیں کھانا مل سکتا ہے۔ اور جب انسان گھر میں بغیر اللہ عزوجل کا ذکر کئے داخل ہوتا ہے تو شیطان کہتاہے ،آج کی رات یہیں گزرے گی۔ اور جب کھانے کے وقت اللہ عزوجل کانام نہیں لیتا تو وہ کہتا ہے :'' تمہیں ٹھکانہ بھی مل گیا اور کھانابھی مل گیا ۔''(صحیح مسلم ،کتاب الاشربۃـ،باب آداب الطعام والشراب واحکامھا،الحدیث۲۰۷۸،ج۴،ص۱۱۱۶)
(۳)جب کوئی خوش نصیب اپنے گھر سے باہر جاتے وقت باہر جانے کی دعا پڑھ لیتا ہے تو وہ گھر لوٹنے تک ہر بلا وآفت سے محفو ظ ہوجاتا ہے ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ سرکار مدینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کی سنتوں پر عمل کرنے میں برکت ہی برکت ہے ۔