(۱۶)بدزبانی اور بے حیائی کی با تو ں سے ہر وقت پرہیز کریں ، گالی گلوچ سے اجتناب کر تے رہیں اور یاد رکھیں کہ اپنے بھائی کوگالی دینا حرام ہے(فتاوٰی رضویہ،ج۲۱،ص۱۲۷) اور بے حیائی کی بات کرنے والے پر جنت حرام ہے ۔ حضور تا جدار مدینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا: '' اس شخص پر جنت حرام ہے جو فحش گوئی (بے حیائی کی بات ) سے کام لیتا ہے۔''
(کیمیائے سعادت ،رکن سوم باب فحش،آفتپنجم گفتن است ،ج۲،ص۵۶۸)
اے ہمارے پیارے اللہ عزوجل! ہمیں گفتگو کرنے کی سنتو ں اور آداب پر عمل کرنے کی تو فیق مرحمت فرما۔'' امین بجاہ النبی الا مین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم۔