رَہنمائے جدول |
گا(۶۹،۷۰ ،۷۱)چُونکہ ہر وقت ساتھ رہنے میں حق تَلَفيوں کا امکان زِیادہ رہتا ہے لہٰذا واپَسی پر انتِہائی لَجاجَت کے ساتھ فرداً فرداً مُعافی تَلافی کروں گا(۷۲)سفر سے واپَسی پر گھر والوں کیلئے تُحفہ لے جانے کی سنّت ادا کروں گا۔سرکارِ مدینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّمَ نے فرمایا،'' جب سَفر سے کوئی واپَس آئے تو گھر والوں کیلئے کچھ نہ کچھ ہَدِیّہ لائے ۔ اگر چِہ اپنی جَھولی میں پتھر ہی ڈال لائے۔''
(کنز العمال ، کتا ب السفر، باب اٰداب متفرقہ، حدیث۱۷۵۰۲، ج۶، ص۳۰۱)
مدنی قافلے کے جد ول پر عمل کی برکتیں
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! جب ہم جدول پر عمل کریں گے تو ان شآء اللہ عزوجل ہمیں بہت سے فائدے اور برکتیں حاصل ہوں گی۔مثلاً (1)جدول پر عمل کی برکت سے تمام کام مناسب وقت میں ہوسکیں گے، جس کی وجہ سے کسی کا وقت ضائع نہیں ہوگا۔ (2) شرکائے قافلہ کو خوب سیکھنے کا موقع ملے گا۔ (3) سفر کرنے والوں کی تربیت پر مکمل توجہ ہوسکے گی۔ (4) جدول پر عمل کا ذہن بن گیا تو اطاعت کرنے کا ذہن بھی بن جائے گا۔ (5) جدول پر عمل کی برکت سے کم از کم چار قسم کے اسلامی بھائیوں کومدنی قافلے کی برکات نصیب ہونگی۔