کروں گا (۴۲،۴۳ ) ہاتھوں ہاتھ مَدَنی قافِلے میں سفر کیلئے مسلمانوں کو تیّار کروں گا(۴۴ ) نیکی کی دعوت دوں گا(۴۵) درس دُونگا (۴۶) موقع ملا تو سنّتوں بھرا بیان کروں گا (۴۷،۴۸) جہاں قافِلہ جائیگا وہاں کے کسی بُزُرگ کے مزار شریف پر مَدَنی قافِلہ کے ہمراہ حاضِری دوں گا(۴۹ ) سنّی عالِم کی زیارت کروں گا (۵۰) اگر مَدَنی قافِلے کا کوئی مسافِربیمار ہو گیا تو تیمارداری کروں گا( ۵۱ ) اگر کسی مسافِر کے پاس خَرچ خَتْم ہوگیا توامیرقافِلہ کے مشورہ سے اُس کی مالی امداد کروں گا (۵۲،۵۳،۵۴ ) سفر میں اپنے لئے ، گھر والوں کیلئے اور اُمّتِ مُسلِمہ کیلئے دعائے خیر کروں گا (۵۵،۵۶ ) جس مسجِد میں قِیام ہوگا اُس مسجِداوروہاں کے وُضو خانے کی صفائی کروں گا ( ۵۷) اگر کسی نے بِلاوجہ سختی کی تب بھی صَبْر کروں گا (۵۸،۵۹ ) تھکن وغیرہ کے سبب غصّہ آگیاتَو زَبان کا قفلِ مدینہ لگاتے ہوئے ضَبْط کروں گا (۶۰،۶۱، ۶۲) اگر مسجِد میں مدنی قافِلہ کو قِیام کی اجازت نہ ملی تو کسی سے اُلجھنے کے بجائے اس کو اپنے اِخلاص کی کمی تصوُّر کروں گا اور مدنی قافِلے کے ساتھ ہاتھ اُٹھا کر دعائے خیر کرتا ہُوا پلٹوں گا(۶۳) اگر کوئی جھگڑا کریگا تو حق پر ہونے کے باوُجُود اُس سے جھگڑا نہ کر کے حدیثِ پاک میں دی ہوئی اِس بِشارتِ مصطَفٰے صلی اللہ تعالیٰ عليہ واٰلِہٖ وسلم کاحقدار بنوں گا:''جو حق پر ہونے کے باوُجُود جھگڑا نہیں کرتا میں اُس کے لئے اطرافِ جنّت میں گھر کاضامِن ہوں۔''