حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا:'' اے بیٹے ! جب تم اپنے گھرمیں داخل ہوتوسلام کہو ، یہ تمہارے لئے اور تمہارے گھر والوں کے لئے برکت کا با عث ہوگا ۔''
(جامع الترمذی ،کتاب الاستئذان والادب ،باب ماجآء فی التسلیم اذادخل بیتہ،الحدیث۲۷۰۷،ج۴،ص۳۲۰)
گھر میں جب داخل ہوں اس وقت بھی سلام کریں اور جب رخصت ہونے لگیں،اس وقت بھی سلام کریں ۔ حضرت قتادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا:''جس وقت تم گھر میں داخل ہوا پنے گھر کے لوگوں کو سلام کہو ۔ جب اپنے گھر والوں سے نکلو تو سلام کے ساتھ رخصت ہو ۔''
(مشکٰوۃ المصابیح ،کتاب الادب،باب السلام،الفصل الثانی،الحدیث۴۶۵۱،ج۲،ص۱۶۵)
(۱۶) آج کل اگر کوئی کسی محفل ، اجتماع یا مجلس وغیرہ میں آکر سلام کر بھی دیتا ہے تو جاتے ہوئے '' میں چلتا ہوں''