Brailvi Books

رَہنمائے جدول
152 - 248
علیہ واٰلہ وسلم ) کی خدمت بابرکت میں حاضر ہوگیا اور میں نے عرض کی ، سر کار! صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم میرے والد صاحب آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کو سلام عرض کرتے ہیں ۔ حضورسید دوعالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا:
''عَلَیْکَ وَعَلٰی اَبِیْکَ السَّلَام
یعنی تجھ پر اور تیرے باپ پر سلام ہو ۔''
 (سننِ ابی داؤد ،کتاب الادب،باب فی الرجل یقول فلان یقرئک السلام،الحدیث۵۲۳۱،ج۴،ص۴۵۸)
    (۱۳) سلام میں پہل کرنے والا اللہ عزوجل کا مقر ب ہے۔حضرت ابوامامہ صدی بن عجلان الباہلی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ حضور تاجدار مدینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا:''لوگو ں میں اللہ تعالیٰ کے زیادہ قریب وہی شخص ہے جو انہیں پہلے سلام کرے ۔''
 (سننِ ابی داؤد ،کتاب الادب،باب فی فضل من بدء بالسلام،الحدیث ۵۱۹۷،ج۴،ص۴۴۹)
    حضرت ابوامامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے ، عرض کیا گیا ، یارسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم! دو آدمی آپس میں ملیں تو کون پہلے سلام کرے ؟ فرمایا:'' جوا ن میں اللہ تعالیٰ کے زیادہ قریب ہو۔
 (جامع الترمذی ،کتاب الاستئذان ،باب فضل الذی یبدء بالسلام،الحدیث۲۸۰۳،ج۴،ص۳۱۸)
    (۱۴) سلام میں پہل کرنے والا تکبر سے بری ہے ۔حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں ،فرمایا :'' پہلے سلام کہنے والا تکبر سے بری ہے۔''
 (شعب الایمان،باب فی مقاربۃ وموادۃ اہل الدین،الحدیث۸۷۸۶،ج۶،ص۴۳۳)
Flag Counter