| رَہنمائے جدول |
سوار پیدل کو سلام کرے ، چلنے والا بیٹھے ہوئے کو ،اور تھوڑ ے لوگ زیادہ کو ، اور چھوٹا بڑے کو سلام کرے ۔
(صحیح مسلم،کتاب السلام،باب یسلم الراکب علی الماشی والقلیل علی الکثیر ،الحدیث۲۱۶۰،ص۱۱۹۱)
(۱۱)پیچھے سے آنے والا آگے والے کو سلام کرے ۔
(الفتاویٰ الہندیہ،کتاب الکراہیۃ،باب السابع فی السلام وتشمیت العاطس،ج۵،ص۲۲۵)
(۱۲) جب کوئی کسی کا سلام لائے تو اس طر ح جواب دیں ''
عَلَیْکَ وَعَلَیْہِ السَّلَام ''
یعنی تجھ پر بھی او ر اس پر بھی سلام ہو۔''۔حضرت غالب رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم حسن بصری رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے دروازہ پر بیٹھے ہوئے تھے ،ایک آدمی نے بتا یاکہ میرے والدِ ماجد نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کے پاس بھیجا اور فرمایا، آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کو میرا سلام عرض کر۔ اس نے کہا ، میں آپ (حضور صلی اللہ