Brailvi Books

رَہنمائے جدول
143 - 248
اعلان، عصر کا بیان، عصر تا مغرب مسجد میں بیان ، مسجد کے خیر خواہ، عصر تا مغرب بیان میں شرکت کرنے والے،علاقائی دورے میں مسجد سے باہر جانے والے، مغرب کا اعلان ، مغرب کا بیان اورمسجد سے باہر جانے والوں کا نگران وغیرہ شامل ہیں۔

۵۔    علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں کم از کم ۷ اسلامی بھائی اور زیادہ سے زیادہ ۱۲ اسلامی بھائی ہوں۔

۶۔    مسجد میں رہنے والوں کی تعداد کم از کم ۲ اور باہر جانے والے اسلامی بھائیوں کی تعداد کم از کم ۵ ہو۔

۷۔    حلقوں میں علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کے لئے بھی دن مقرر کریں۔ اس کا ہرگز ناغہ نہ کریں ورنہ دین کے کام کا بہت نقصان ہوگا۔

۸۔    مدنی قافلے ''دعوت اسلامی'' کے لئے ریڑ ھ کی ہڈی کی سی حیثیت رکھتے ہیں اور علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت مدنی قافلوں کی مشین ہے۔

۹۔    علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کے ذریعے مسجد میں نمازیوں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ساتھ مدنی قافلوں کی دھومیں مچانے میں مدد ملے گی۔( ان شاء اللہ عزوجل)

۱۰۔    لوگوں کے پاس جاجاکر ان کو نیکی کی دعوت پیش کرنا ہمارے آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کی عظیم سنت ہے۔ اس عظیم مدنی کام کی عظیم ذمہ داریاں اوراُن کے کام کی تفصیل درج ذیل ہے:
نگران کا کام:
    آداب بیان کرنا، دعا کرانا،(ضرورت پیش آنے پر)آداب یاد دلانا۔
Flag Counter