۱۔ ''مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے۔''اس مدنی مقصد کے تحت تمام نگران اپنے حلقوں میں اسلامی بھائیوں کے ساتھ مل کر ہفتہ میں کم از کم ایک دن اور تمام امیر قافلہ مدنی قافلوں میں روزانہ علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کی ترکیب بنائیں۔
۲۔ علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کا بہترین وقت عصر تا مغرب اور رمضان المبارک میں نماز ظہر سے قبل ہے بہر حال وہ نماز منتخب کی جائے جس میں لوگ اطمینان سے بیان سن سکیں۔
۳۔ علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت والے دن تمام اسلامی بھائی اوّل تا آخر شرکت فرمائیں۔(آغاز ،جماعت عصر سے ۲۶ منٹ قبل اور اختتام ،مغرب کے بیان کے بعد انفرادی کوشش پر ہو۔)
۴۔ علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کا ذمہ دار اسلامی بھائی اذانِ عصر سے قبل جمع ہونے والے اسلامی بھائیوں میں ذمہ داریاں تقسیم کرے۔ ذمہ داریوں میں عصر کا