Brailvi Books

رَہنمائے جدول
138 - 248
    دعا کے بعد مقررکردہ اسلامی بھائی ۱۲ منٹ کا بیان کرے جس میں نیکی کی دعوت کے فضائل بیان کر کے علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کی ترغیب دلائے۔
علاقائی دورہ کی ترغیب:
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ابھی دعا کے بعد ان شاء اللہ عزوجل مسجد سے باہر جاکر دکانوں، گھروں وغیرہ پر نیکی کی دعوت پیش کی جائے گی اگر آپ بھی ہمارے ساتھ شرکت فرمائیں تو ان شاء اللہ عزوجل آپ کو ڈھیروں نیکیاں مليں گی۔ حدیث پاک کا مفہوم ہے کہ ''جو قدم راہ خدا عزوجل میں خاک آلود ہونگے ان کو جہنم کی آگ نہیں چھوئے گی۔''
 (مسند امام احمد ،الحدیث ۱۵۹۳۵، ج۵ ،ص۳۹۶ )
    چونکہ نیکی کی دعوت دینے والوں کا ساتھ دینا بھی عظیم نیکی ہے۔ لہٰذا آپ بھی ہمارے ساتھ اس نیک کام میں تعاون فرمائیں اور علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت فرمائیں۔

    پھر اس طرح کہیں:''علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت ''میں شرکت کی سعادت حاصل کرنے والے اسلامی بھائی میری سیدھی جانب تشریف لے آئیں۔جب کچھ اسلامی بھائی سیدھی جانب آجائیں تو بیان کرنے والا اسلامی بھائی بقیہ اسلامی بھائیوں سے اس طرح کہے: میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! قریب قریب تشریف لے آئیے۔ ان شاء اللہ عزوجل یہاں مسجد میں بھی بیان جاری رہے گا ۔ مسجد میں بیٹھنے سے ڈھیروں نیکیاں حاصل ہوتی ہیں چنانچہ سرکار مدینہ، قرار قلب وسینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ
Flag Counter