ان ذمہ داریوں میں:
۱۔ عصر کا اعلان
۲۔ عصر کے بعد کا بیان (۱۲ منٹ)
۳۔ مسجد کا خیر خواہ
۴۔ عصر تا مغرب بیان
۵۔ عصر تا مغرب مسجد میں ہونے والے بیان میں شرکت کرنے والے اسلامی بھائی
۶۔ مسجد کے باہر جانے والے اسلامی بھائی
۷۔ مغرب کا اعلان
۸۔ مغرب کا بیان(۲۵منٹ) شامل ہیں۔
ذمہ داریاں تقسیم ہوجانے کے بعد طبعی حاجات سے فارغ ہوکر تمام اسلامی بھائی پہلی صف میں تکبیر اولیٰ کے ساتھ باجماعت نماز ادا کریں۔ عصر کا اعلان اور عصر کا بیان کرنے والے اسلامی بھائی اقامت کہنے والے کے برابر میں نماز ادا کریں۔ جیسے ہی امام صاحب سلام پھیریں مقرر کردہ اسلامی بھائی فوراً امام صاحب کے قریب کھڑے ہوکر اس طرح اعلان کرے۔ (اعلان عصر میں اپنی طرف سے کوئی کمی بیشی نہ کریں۔)