(۶) منتشر ہونے کی بجائے سار ے اسلامی بھائی اکٹھے ہی رہیں۔
(۷) ہاتھوں میں تسبیح اور لبوں پر درودو سلام جاری رکھیں ان شاء اللہ عزوجل درود پاک کی برکت سے نیکی کی دعوت میں تاثیرپیدا ہوجائے گی۔
(۸) اگر کسی کو اس کا شناسا (یعنی جاننے والا)مل جائے تو وہ اسلامی بھائی اس سے سلام و مصافحہ کرکے چل پڑے یا اسے بھی اپنے ساتھ لے لے۔
(۹) جب کسی کے مکان پر دستک دیں تو گھر کے مرد وں کو بلاکر ایک طرف کھڑے ہوکر نیکی کی دعوت دیں۔
(۱۰) جب کسی کو نیکی کی دعوت پیش کی جائے تو کوئی اسلامی بھائی درمیا ن میں نہ بولے بلکہ تمام اسلامی بھائی خاموشی کے ساتھ نگاہیں نیچی کئے سنیں۔
(۱۱) واپسی پر استغفار پڑھتے ہوئے آئیں۔
(۱۲) مغرب کی اذان سے دس منٹ قبل واپس آکر مسجد میں جاری بیان میں شرکت کریں۔
آداب بیان کرنے کے بعد تمام اسلامی بھائی علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کے لئے روانہ ہوجائیں۔