ترجمہ:الٰہی بخش دے ہمارے ہرزندہ کو اور ہمارے ہرفوت شدہ کو اور ہمارے ہر حاضر کو اور ہمارے ہر غائب کو اور ہمارے ہر چھوٹے کو اور ہمارے ہر بڑے کو اورہمارے ہر مرد کو اورہماری ہر عورت کو ۔ الٰہی توہم میں سے جس کو زندہ رکھے تو اس کو اسلام پر زندہ رکھ اور ہم میں سے جس کو موت دے تو اس کو ایمان پر موت دے۔
قبرستان میں داخل ہوتے وقت کی دعا
اَلسَّلَامُ عَلَیْکمَ یَا اَھْلَ الْقَبُوْرِ یَغْفِرُاللہُ لَنَا وَلَکُمْ اَنْتُمْ سَلَفُنَاوَنَحْنُ بَالْاَثَرِ
ترجمہ:اے قبر والو تم پر سلام ہو اللہ تعالیٰ ہماری اور تمہاری مغفرت فرمائے اور تم ہم سے پہلے پہنچ گئے اور ہم پیچھے آنے والے ہیں۔
(الفتاویٰ الھندیہ،کتا ب الکراھیۃ،باب فی زيارۃ القبور،ج۵،ص۳۵۰)