ترجمہ:اے اللہ تو اس (لڑکی) کوہمارے لئے آگے پہنچ کر سامان کرنے والی بنا دے اور اس کو ہمارے لئے اجر(کی موجب)اور وقت پر کام آنے والی بنادے اور اس کو ہمارے لئے سفارش کرنے والی بنا دے اوروہ جس کی سفارش ہو جائے۔
لباس پہنتے وقت کی دعا
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ کَسَانِیْ ھٰذَا وَرَزَقَنِیْہِ مِنْ غَیْرِحَوْلٍ مِّنِّیْ وَلاَ قُوَّۃٍ
ترجمہ:تمام خوبیاں اللہ تعالیٰ کے لئے جس نے مجھے (کپڑا) پہنایا اور بغیرمیری قوت اور طاقت کے مجھے یہ عطاکیا۔
قبرپر مٹی ڈالتے وقت کی دعا
مِنْہَا خَلَقْنٰکُمْ وَ فِیۡہَا نُعِیۡدُکُمْ وَ مِنْہَا نُخْرِجُکُمْ تَارَۃً اُخْرٰی ﴿۵۵﴾
ترجمہ: اسی سے ہم (اللہ تعالیٰ) نے پیداکیا۔ اور اسی میں تم کو لوٹائیں گے اور اسی سے دوبارہ تم کو نکالیں گے۔
(الفتاویٰ الھندیہ ،کتاب الصلوٰۃ ،الفصل السادس، ج۱،ص۱۶۶)