Brailvi Books

رَہنمائے جدول
119 - 248
    نماز سے روزی میں برکت ہوتی ہے، نماز اندھیری قبر کا چراغ ہے، 

    نماز جنت کی کنجی ہے،
    (المسند للامام احمد بن حنبل،مسند جابر بن عبد اللہ،الحدیث۱۴۶۶۸،ج۵،ص۱۰۳)
    نماز جہنم کے عذاب سے بچاتی ہے، 

    نماز میٹھے میٹھے آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے،
(کنز العمال،کتاب الصلاۃ،باب فی فضائل الصلاۃ،الفصل الثانی،الحدیث۱۸۹۰۸،ج۷،ص۱۱۷)
نماز پُل صراط کے لئے آسانی ہے، نمازی کو سرکار صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی شفاعت نصیب ہوگی ۔

     بے نمازی سے اللہ تعالیٰ ناراض ہوتا ہے، 

    جو جان بوجھ کر ایک نماز بھی چھوڑ دیتا ہے اُس کا نام جہنم کے دروازے پر لکھ دیا جاتا ہے۔
(کنز العمال،کتاب الصلاۃ،باب الترھیب عن ترک الصلاۃ،الحدیث۱۹۰۸۶،ج۷،ص۱۳۲)
    زندگی بے حد مختصر ہے، یقینا سمجھدار وہی ہے کہ جتنا دنیا میں رہنا ہے اُتنا دنیا کے لئے اور جتنا عرصہ قبر وآخرت کا ہے اُتنی قبر وآخرت کی تیاری میں مشغول رہے ،کئی ہنستے بولتے انسان اچانک موت کا شکار ہوکر دیکھتے ہی دیکھتے اندھیری قبر میں پہنچ جاتے ہیں اِسی طرح ہمیں بھی مرنا پڑے گااَندھیری قبر میں اُترنا پڑے گا اپنی کرنی کا پھل بُھگتنا پڑے گا۔ حدیث شریف میں ہے''قبر روزانہ پکار کر کہتی ہے، اے آدمی! کیا تو مجھے بھول گیا؟ یاد رکھ میں تنہائی کا گھر ہوں میں اَجنبیت کا گھر ہوں، میں
Flag Counter