جب قبر سے نکلیں گے تو قیامت کا پچاس ہزار سالہ دن ہوگا، سورج سوا میل پر رہ کر آگ برسا رہا ہوگا، تانبے کی دَہکتی ہوئی زمین پر ننگے پاؤں کھڑا کیا جائے گا،حدیث شریف میں ہے''کہ اُس وقت تک بندہ قیامت کے روز قدم نہیں ہٹاسکے گا جب تک اُس سے چار سوال نہ کرلئے جائیں(۱) عمر کس کام میں صرف کی؟(۲) جوانی کیسے گزاری ؟ (۳) مال کس طرح کمایا اور کس طرح خرچ کیا؟ (۴) اپنے علم پر کہاں تک عمل کیا؟ ''
تبلیغ قرآن و سنّت کا درد لے کر ''دعوتِ اسلامی'' کا ایک مدنی قافلہ آپ کے علاقے کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مسجد میں آیا ہوا ہے ،برائے کرم! آپ بھی اپنے قیمتی وقت میں سے چند لمحات اللہ و رسو ل عَزَّوَجَل و صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی خوشنودی کیلئے ہمیں دیجئے اور مسجد میں تشریف لے چلئے مسجد میں سنّتوں کا درس جاری ہے ، اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَل ثواب کا بہت بڑا خزانہ آپ کے ہاتھ آئے گاجیساکہ سرورِ عالم نورِ مجسم صلی اللہ تعالیٰ علیہ اٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا:
اے ابو ذر! صبح کے وقت تیر ا کتاب اللہ سے ایک آیت سیکھنا تیرے لیے سورکعتیں ادا کرنے سے اچھاہے اورصبح کے وقت تیرا علم کی ایک بات سیکھنا ہزار رکعت نماز