Brailvi Books

رَہنمائے جدول
118 - 248
(۳) نیکی کی دعوت
    اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ ہم مسلمان ہیں اور مسلمان کا ہر کام اللہ عَزَّوَجَل اور اُس کے پیارے حبیب صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی خوشنودی کے لئے ہونا چاہیئے، مگر بدقسمتی سے ہماری اکثریت نیکی کے راستے سے دور ہوتی جارہی ہے ،شاید اِسی وجہ سے ہمیں طرح طرح کی پریشانیوں کا سامنا ہے، کوئی بیمار ہے تو کوئی قرضدار، کوئی گھریلو ناچاقیوں کا شکارہے تو کوئی تنگدست و بے روز گار، کوئی اَولاد کا طلبگارہے تو کوئی نافرمان اَولاد کی وجہ سے بیزار، الغرض ہر ایک کسی نہ کسی مصیبت میں گرفتار ہے یقینا دنیا و آخرت کی ہر پریشانی کا واحد حل اللہ عَزَّوَجَل اور اُس کے پیارے حبیب صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے کاموں میں لگ جانا ہے۔ 

    مسلمانوں کے لئے سب سے پہلا فرض نماز ہے مگر افسوس! کہ ہماری مسجدیں ویران ہیں، یقینا 

    نماز دین کا ستون ہے،
(کنز العمال،کتاب الصلاۃ،باب فی فضائل الصلاۃ،الحدیث۱۸۸۸۵،ج۷،ص۱۱۵)
     نماز اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کا سبب ہے، نماز سے رحمت نازل ہوتی ہے،نماز سے گناہ معاف ہوتے ہیں، نماز بیماریوں سے بچاتی ہے، 

    نماز دُعاؤں کی قبولیت کا سبب ہے،
(کنز العمال،کتاب الصلاۃ،الفصل الثانی فی فضائل الصلاۃ،الاکمال ،الحدیث۱۹۰۳۶،ج۷،ص۱۲۷)
Flag Counter