| رَہنمائے جدول |
اختیار کرنا بے حد ضروری ہے ۔ پیارے آقا ، مکی مدنی سلطان ،رحمت عالمیان صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلمنے ارشاد فرمایا، ''اچھے اور برے مصاحب کی مثال ، مشک اٹھانے والے اور بھٹی جھونکنے والے کی طرح ہے ، کستوری اٹھانے والا تمہیں تحفہ دے گا یا تم اس سے خریدو گے یا تمہیں اس سے عمدہ خوشبو آئے گی ، جبکہ بھٹی جھونکنے والا یا تمہارے کپڑے جلائے گا یا تمہیں اس سے ناگوار بو آئے گی ۔''
(صحیح مسلم،،ص۱۱۱۶، الحدیث ۲۶۲۸)
اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ یہ نیک صحبت ہمیں دعوتِ اسلامی کا پاکیزہ ماحول فراہم کرتا ہے۔ اس مدنی ماحول کی برکت سے لاکھوں مسلمانوں کو گناہوں سے توبہ کی توفیق ملی اور وہ تائب ہوکر صلوٰۃ وسنت کی راہ پر گامزن ہوگئے ۔ جو بے نمازی تھے نمازی بن گئے، بدنگاہی کے عادی نگاہیں نیچی رکھنے کی سنت پر عمل کرنے والے بن گئے،گانے سننے کے شوقین 'سنتوں بھرے بیانات اور مدنی مذاکرات کے کیسٹ سننے والے بن گئے ، فحش کلامی کرنے والے نعتِ مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم پڑھنے والے بن گئے ، یورپی ممالک کی رنگینیوں کو دیکھنے کے خواب اپنی آنکھوں میں سجانے والے گنبدخضریٰ کی زیارت کے لئے تڑپنے والے بن گئے ،مال کی محبت میں گم رہنے والے فکرِ آخرت میں مبتلاء رہنے والے بن گئے ، فحش رسائل وڈائجسٹ کے رَسْیَا امیرِاہلِ سنت مدظلہ العالی وعلمائے اہل ِ سنت دامت فیوضھم کے رسائل اور دیگر دینی کتب کا مطالعہ کرنے والے بن گئے ،تفریح کی خاطر ٹُوَر پر جانے کے عادی راہِ خدا عزوجل میں سفر کرنے والے بن گئے ، ''کھاؤ،پیو اور جان بناؤ ''کے نعرے کو اپنی زندگی کا محور قرار دینے والے اس مدنی مقصد کو اپنانے والے بن گئے کہ ''مجھے اپنی اور ساری دنیا کے