Brailvi Books

رَہنمائے جدول
108 - 248
میں گفتگو کریں یا ذکرو درود پڑھتے رہیں ۔ دو،دو کی قطار میں رفیق کے ہمراہ چلیں، راستہ میں جب بھی دعا پڑھیں لہجہ دھیما رکھیں۔

(۲۸)جب مطلوبہ مسجدمیں پہنچیں تو پہلے سیدھا قدم داخل کریں دعا پڑھیں نیت اعتکاف بھی فرمائیں۔ سامان مسجد کے ایک کونے میں سمیٹ کر اور چادر وغیرہ ڈال کررکھیں۔

(۲۹) امیر قافلہ مسجد انتظامیہ و امام صاحب سے ملاقات کرکے قافلے کی آمدکی اطلاع دے، اوروہاں کے ذمہ داراسلامی بھائی کو بھی فوراً مُطَّلع کرے۔ (مشورہ کرکے فوری تفصیلات بتاکرذمہ داریاں سونپی جائیں اور جدول پر عمل شروع کریں۔)

(۳۰) مسجد کے کسی کام میں مداخلت نہ کریں حتیٰ کہ اذان و اقامت کی بھی اجازت طلب نہ کریں ، ازخود اجازت مل جائے تو حرج نہیں۔

(۳۱) ایسے افعال سے بچیں جس سے لوگ آپ سے نفرت کریں۔

مثلاً : اذان کے بعد تک لیٹے رہنا ، شور مچانااور ہنسی مذاق میں لگے رہنا۔

(۳۲)مسجدکی خیر خواہی کا مکمل خیا ل رکھیں نیزنمازیوں کو خیر خواہی کے ذریعے درس و بیان کے لئے نرمی سے روکیں۔

(۳۳) کھانا یعنی سالن وغیرہ اپنا اوردن میں ایک دفعہ بنایا جائے بازار میں کھانے کی اشیاء کی خرید و فروخت کے لئے جائیں تو جلدی واپسی آئیں کیونکہ بازار کو شیطان کا گھر کہا گیا ہے۔

(۳۴) اپنے کھانے میں مقامی اسلامی بھائیوں کو بھی شامل کرلیا جائے۔ ان شآء اللہ عَزَّوَجَل آپس میں بھائی چارا قائم ہوگا۔