(۳۵) تمام امور سُنّت کے مطابق کریں اگر کوئی خیر خواہی کر ے تو کھانا مسجد میں ہی کھائیں کسی کے گھر پر ہرگز نہ جائیں۔
(۳۶) تمام نمازیں صفِ اول میں تکبیر اولیٰ کے ساتھ ادا کریں ۔
(۳۷) وقفہ آرام کے اختتام پراٹھاتے وقت پاؤں دباکر اٹھائیں۔
(۳۸) سیکھنے سکھانے کے حلقوں کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے اور سب اسلامی بھائی تمام حلقوں میں شریک ہوں۔
(۳۹) وہاں سے ہاتھوں ہاتھ اسلامی بھائیوں کو سفر پر روانہ کرنے کے لئے مقامی اسلامی بھائیوں کا ذہن بنائیں اور سب کو ہاتھوں ہاتھ سفر کی دعوت دیں۔
(۴۰) واپسی پر حصول برکت کے لئے کسی مزار پر حاضری دیں۔
(۴۱) آخری رات دعا کرائی جائے۔
(۴۲) جہاں گئے ہیں وہاں کے معمولات اورتنظیمی کاموں میں مداخلت نہ کریں۔
(۴۳) واپسی پر تمام شرکاء امیر قافلہ کے ہمراہ اپنے مدنی مرکز (جہاں سے مدنی قافلہ روانہ ہوا تھا) میں حاضر ہوں اور کارکردگی پیش کریں۔
(۴۴) مدنی قافلہ فارم مدنی قافلے میں ہی پُر کریں۔
(۴۵) جو ایک مرتبہ سفر کرے اُس کی ایسی تربیت ہوکہ وہ علاقے میں مدنی کاموں میں شرکت اورہر ماہ ۳ دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنے والابن جائے۔
(۴۶) بیانات ان موضوعات پر ہوں۔
(۱) ارکا ن اسلام (۲) حسنِ اخلاق
(۳) نیکی کی دعوت (۴) اتباعِ سنت