اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ اللہ وَعَلٰی ٰالِکَ وَ اَصْحَابِکَ یَا حَبِیْبَ اللہ
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَانَبِیَّ اللہ وَعَلٰی ٰالِکَ وَ اَصْحَابِکَ یَا نُوْرَاللہ
اب اس طرح صدائے مدینہ لگائیں ۔
''میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو اور اسلامی بہنو! فجر کی نماز کا وقت ہوگیاہے۔ سونے سے نماز بہتر ہے جلدی جلدی اٹھئے اور نماز کی تیاری کیجئے ۔ اللہ عَزَّوَجَل آپ کو بار بار حج نصیب کرے اور بار بار میٹھا میٹھا مدینہ دکھائے جلدی جلدی اٹھئے اور نماز فجر کی تیاری کیجئے۔ (اب پھر اوپر دیا ہوا درود و سلام پڑھئے۔اس کے بعد موقع کی مناسبت سے دوبارہ اوپر دیا ہوا مضمون یا جدول میں صفحہ 110 پر دیئے گئے امیرِ اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کے نظم کردہ اشعار میں سے منتخب اشعار پڑھئے)۔
فجر:
فرض نماز کے بعد اعلان ہو اور بارہ منٹ کے سنتوں بھرے بیان کے بعد پرتپاک طریقے پر ملاقات کرتے ہوئے انفرادی کوشش فرمائیں،فجر تااشراق والے مدنی حلقہ میں شرکت کی نیت کے ساتھ جن اسلامی بھائیوں کو قرآن مجید پڑھنا نہیں آتا، امیرِ قافلہ۳۰دن کے مدنی قافلے میں اُن کورحمانی قاعدہ پڑھانے کی ترکیب بنائے۔