ایک تکیہ پر دو یا ایک چادر میں بھی دو اسلامی بھائی ہر گز ہر گز نہ سوئیں، اپنی چادر یا چٹائی بچھا کر سونے میں احتیاط زیادہ ہے۔(بیدار ہونے پر چادر یا چٹائی اور کپڑے تبدیل کر کے فوراََ تہہ فرما لیا کریں ) نظم و ضبط کے ساتھ ایک قطار میں سوئیں ، ہمیشہ دو اسلامی بھائیوں کے درمیان کم از کم دو ہاتھ کا فاصلہ رکھیں ضرورتاََ ایک یا دو اسلامی بھائی جاگ کر سامان وغیرہ کی حفاظت فرمائیں۔
تہجُّد: صبحِ صادق سے ۱۹ منٹ قبل تہجد کیلئے جگایئے،نماز تہجد کے بعد اذان فجر تک ذکر و درود اور تلاوت کا سلسلہ جاری رکھئے۔(اگر'' خَزَائِنُ الْعِرْفَان''پڑھنا دشوار معلوم ہوتو مفتی احمد یا ر خان نعیمی رحمۃ اللہ علیہ کا ''نُوْرُ الْعِرْفَان'' پڑھیں کہ کافی آسان ہے اور یہ بھی کَنْزُالْاِیْمَان ہی کی تَفْسِیْر ہے)۔
صدائے مدینہ:
اذانِ فجر کے بعد مگر بغیر میگا فون کے دو دو اسلامی بھائی (۴۴)صدائے مدینہ لگائیں ۔لیکن اس بات کا خیا ل رکھئے کہ اتنی زور دار آواز نہ ہو کہ مریضوں ،بچوں اور اسلامی بہنیں گھر میں نماز میں مشغول ہوں یا پڑھ کر دوبارہ لیٹ گئی ہوں،ان کو تشویش ہو۔ درس و بیان کرنے ،نعت شریف پڑھنے اور اسپیکر چلانے وغیرہ میں ہمیشہ نمازیوں ، تلاوت کرنے والوں اور سونے والوں کی ایذارسانی سے بچنا شرعاََ واجب ہے ۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ ہم ظاہری عبادت سے خوش ہو رہے ہوں مگر اس