Brailvi Books

رَہنمائے جدول
103 - 248
یوں (۴۵)مَدْرَسَۃُ الْمَدِیْنَہ میں روزانہ شرکت کی نیت اور (۴۶)ایک بار قرآن پاک ناظرہ دُرُسْت مخارج سے پڑھنے کی نیت کے ساتھ رُفَقَاء ۳۰ منٹ تک آخری دس سورتوں میں سے کوئی سورت ایک دوسرے کو (جس قدر ممکن ہو)یاد کراوئیے اورتلفظ کی درستی کے لئے اِعْرَاب کا لحاظ رکھتے ہوئے (۴۷)کم از کم چار صفحات فیضانِ سنت جلد اول کا مطالعہ فرمائیے۔اشراق و چاشت کے بعد (۹ بجے تک) وقفہء اِسْتَراحَت ہو۔

مطالعہ:

    جو سونا نہیں چاہتے وہ مسجد میں تلاوت ،عبادت یا مطالعہ وغیرہ فرمائیں۔ دوران وقفہ (۴۸) ۱۲ منٹ کسی سنی عالم کی کتاب کا مطالعہ مثلاً حُسّامُ الْحَرَمَیْن مع تَمْہِیْدِ الْاِیْمَان، مدنی گلدستے سے(۴۹) بہار شریعت کے مضامین اور (۵۰)مِنْہَاجُ الْعَابِدِیْن کے ابواب (۵۱)اور اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَلّ َکم از کم ہر سال (۵۲)تمام رسائل اور(۵۳)تمام مدنی پھولوں کے پمفلٹ کا مطالعہ کروں گا کی نیت سے (جس قدر ممکن ہو) مطالعہ بھی فرما سکتے ہیں ۔ مسجد کے باہر (کسی وقت بھی نہ گھومیں ) بعد استراحت پردے میں پردہ کے اہتمام کیساتھ ناشتہ فرمائیے۔

مدنی التجائیں :تمام اسلامی بھائی روزانہ شَجْرَہ عَطَّارِیَّہ سے (۵۴) چند اَوْرَاد کم از کم'' ۷۰ بار اَسْتَغْفِرُ اللہ ۱۶۶بار لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ پھر تین بار مُحَمَّدُ، رَّسُوْلُ اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم'' اور (۵۵)بارہ منٹ آنکھیں بند کر کے کم از کم ۳۱۳ بار درود شریف پڑھیں (یہ زندگی بھر کیلئے معمول بنا لیجئے)۔