Brailvi Books

راہِ علم
98 - 109
قوت حافظہ کو بڑھانے والی اشیاء کا بیان
    محنت وپابندی ، کم کھانا، نماز تہجد ادا کرنا اورتلاوت قرآن پاک کرنا ،حافظہ مضبوط کرنے کے اسباب میں سرفہرست ہیں ۔ کہاگیا ہے کہ قرآن پاک کو دیکھ کر پڑھنے سے زیادہ کوئی اور چیز قوت حافظہ کو تیز نہیں کرتی ،ویسے بھی قرآن پاک کو دیکھ کر پڑھنا ہی افضل ہے ۔
    حضرت شداد بن حکیم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے اپنے ایک رفیق کو خواب میں دیکھ کر پوچھا کہ تم نے سب سے زیادہ نفع بخش کس چیز کو پایا تو انہوں نے فرمایا کہ قرآن پاک کودیکھ کر پڑھنا ۔
    طالب علم کو چاہیے کہ جب کتاب اٹھائے تو یہ وظیفہ پڑھے:
بِسْمِ اللہِ وَسُبْحَانَ اللہِ وَالْحَمْدُلِلّٰہِ وَلاَ اِلٰہَ إِلاَّ اللہُ وَاللہُ اَکْبَرُ وَلاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ اِلاَّبِاللہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ الْعَزِیْزِ عَدَدَ کُلِّ حَرْفٍ کُتِبَ وَیُکْتَبُ اَبَدَالآبِدِیْنَ وَدَھْرَ الدَّاھِرِیْنَ۔
ہرنماز کے بعد یہ وظیفہ پڑھنا چاہے :
آمَنْتُ بِاللہِ الْوَاحِدِ الْاَحَدِ الْحَقِّ وَحْدَہٗ لاَشَرِیْکَ لَہٗ وَکَفَرْتُ بِمَا سِوَاہ، ۔
    طالب علم کو چاہیے کہ سرکارمدینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ و اٰلہ وسلم پر کثرت سے درود پاک پڑھا کرے کہ بے شک حضوراکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ و اٰلہ وسلم رحمۃ للعالمین ہیں۔
     ایک شاعر (امام شافعی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ )فرماتے ہیں :
شَکَوْتُ اِلیٰ وَکِیْعٍ سُوْءَ حِفْظِی 

فَأَرْشَدَنِیْ اِلیٰ تَرْکِ الْمَعَاصِی
ترجمہ:میں نے اپنے استاد وکیع رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کو ضعف حافظہ کی شکایت کی پس انہوں
Flag Counter