| راہِ علم |
ایک طالب علم کو چاہیے کہ ہر وقت کتابیں اپنے ساتھ رکھے تاکہ وقت فرصت ان کا مطالعہ کیا جاسکے ۔ کسی دانا کا قول ہے :
مَن ْلَمْ یَکُنْ لَہٗ دَفْتَرٌ فِی کُمِّہٖ
لَمْ تَثْبُتِ الْحِکْمَۃُ فِی قَلْبِہٖترجمہ:جس کی بغل میں ہروقت کتاب نہ ہو ،اس کے قلب میں حکمت ودانائی راسخ نہیں ہوسکتی۔
مناسب یہ ہے کہ کاپی بھی پاس رکھے جو مفید بات سنے لکھ لے اورساتھ میں قلمدان بھی رکھے تاکہ سنی ہوئی خاص باتیں لکھنے میں دقت نہ ہو جیسا کہ اوپر حضرت ہلال بن یسار رحمۃ اللہ علیہ کی حدیث میں گزرا۔