Brailvi Books

راہِ علم
96 - 109
         کُنْ لِلْأَوَامِرِوَ النَّوَاھِی حَافِظاً 

         وَعَلَی الصَّلَاۃِ مُوَاظِباً وَمُحَافِظاً
ترجمہ:اوامر ونواہی کے پابند ہوجاؤ، نماز کی پابندی اورحفاظت کرو۔
         وَاطْلُبْ عُلُوْمَ الشَّرْعِ وَاجْھَدْ وَاسْتَعِنْ 

         بِالطَّیِّبَاتِ تَصِرْ فَقِیْھاً حَافِظاً
ترجمہ:علوم دین کو خوب محنت ولگن سے حاصل کرو اس سلسلے میں نیک اعمال سے مدد بھی لیتے رہو،تا کہ تم ایک بڑے فقیہ بن سکو۔
        وَاسْأَلْ اِلٰھَکَ حِفْظَ حِفْظِکَ رَاغِباً 

        فِی فَضْلِہٖ فَاللہُ خَیْرٌ حَافِظاً
ترجمہ:اللہ کا فضل چاہتے ہوئے اس سے اپنی قوت حافظہ کی حفاظت کا سوال کرتے رہو ،اللہ تعالیٰ بہتر حفاظت فرمانے والا ہے ۔
    شیخ نجم الدین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ہی کے یہ اشعار بھی ہیں :
         اَطِیْعُوْا وَجِدُّوْ ا وَلاَ تَکْسَلُوْا 

         وَاَنْتُمْ اِلیٰ رَبِّکُمْ تَرْجِعُوْنَ
ترجمہ:فرمانبردار رہو اورمحنت کرتے رہو ،سستی سے کام مت لو، کہ تمہیں ایک دن اپنے رب عزوجل کی طرف ضرورلوٹنا ہے۔
         وَلاَ تَہْجَعُوْا فَخِیَارُ الْوَرَی 

         قَلِیْلاً مِنَ اللَّیْلِ مَا یَھْجَعُوْنَ
ترجمہ:راتوں کو سونا چھوڑدو ، مخلوق میں سے بہتر وہ ہے جو راتوں کو بہت کم سوتاہے ۔
Flag Counter