| راہِ علم |
علیہ واٰلہ وسلم نے ارشادفرمایا: کیا تیرے پاس قلم دان ہے ؟میں نے عرض کی یا رسول اللہ عزوجل و صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم میرے پاس قلمدان تو نہیں ہے ۔پیارے آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے ارشادفرمایا : اے ہلال بن یسار !قلم دان کو اپنے سے جد ا مت کر و کیونکہ قلمدان اوراسے رکھنے والا دونوں کیلئے قیامت تک خیر ہی خیر ہے ۔
صدر شہید حضرت حسام الدین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے اپنے بیٹے شمس الدین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ روز انہ کچھ نہ کچھ علم وحکمت کی باتیں یاد کرلیا کرو کہ ایک دن بڑھ کر یہ سب کچھ ایک بہت بڑا ذخیرہ بن جائے گا۔
حضرت عصام بن یوسف رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے بارے میں آتا ہے کہ انہوں نے ایک مرتبہ ایک قلم ایک دینار کے بدلے خریدا تاکہ مفید باتیں سن کر لکھ سکیں۔
اے عزیز طالب علم !
زندگی بے حد مختصر ہے اورعلم کا سمندر بہت وسیع ہے، لہذا ایک طالب علم کو چاہیے کہ وہ اپنے اوقات بالکل ضائع نہ کرے بلکہ اپنے فارغ اوقات اوراپنی راتوں کو غنیمت جانتے ہوئے ان سے فائدہ اٹھائے ۔ حضرت یحیٰ بن معاذ رازی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں :
اَللَّیْلُ طَوِیْلٌ فَلاَ تُقَصِّرْہُ بِمَنَامِکَ ، وَالنَّھَارُ مُضِیءٌ فَلاَ تُکَدِّرْہ، بِآثَامِکَ
ترجمہ:طویل راتوں کو سو سو کر ضائع مت کرو ، روشن دن کو اپنے گناہوں کے میل سے میلا مت بناؤ ۔
ایک طالب علم کوچاہیے کہ بزرگوں کی صحبت کو غنیمت سمجھے اور ان سے استفادہ کرتا رہے کیونکہ جو چیز چھوٹ جائے وہ پھر حاصل نہیں ہوتی، جیسا کہ ہمارے