Brailvi Books

راہِ علم
89 - 109
طریقہ استفادہ کا بیان
    ایک طالب علم کو ہر وقت مصروف عمل رہنا چاہیے تاکہ وہ علم وفضل میں خوب کمال حاصل کر سکے ۔ علم سے حقیقی استفادہ کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ طالب علم کے پاس ہر وقت قلم ودوات ہونی چاہيے تاکہ جو بھی فائدہ مند بات سنے اسے فوراًلکھ لے ۔ کہا جاتاہے :
مَنْ حَفِظَ فَرَّ وَمَنْ کَتَبَ شَیْئًا قَرَّ
ترجمہ:جس نے صرف یاد کرنے پر انحصار کیا تو عنقریب وہ شے ذہن سے نکل جائے گی اور جو بھی شخص لکھ لیتاہے تو اب وہ چیز قرار پکڑلیتی ہے ۔
    کہا جاتاہے :
    علم تو وہی ہے جو اہل علم کی زبانوں سے سن کر حاصل کیا گیا ہو کیونکہ وہ علم ان کی زندگی کا نچوڑ ہوتاہے، وہ اس طرح کہ وہ جو کچھ سنتے ہیں اس میں سے احسن اورعمدہ محفوظ کرلیتے ہیں اور وہ جو باتیں محفوظ کیے ہوئے ہیں وہ سب عمدہ اوربہتر ہی ہوتیں ہیں جسے وہ بیان کرتے ہیں۔
    میں نے شیخ الاسلام زین الاسلام عرف ادیب مختار رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے سنا کہ انہوں نے فرمایا کہ حضر ت ہلال بن یسار رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ انہوں نے سرکار صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو علم وحکمت کی باتیں سکھار ہے ہیں ،پس میں نے عرض کیا یا رسول اللہ عزوجل و صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم آپ نے جو کچھ ان صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو سکھا یاوہ مجھے بھی سکھا دیجئے ۔ سرکار صلی اللہ تعالیٰ
Flag Counter