Brailvi Books

راہِ علم
83 - 109
تحصیل علم کے موزوں اوقات کا بیان
    کہا جاتاہے کہ :
وَقْتُ التَّعَلُّمِ مِنَ الْمَھْدِاِلَی اللَّحْدِ
ترجمہ:علم سیکھنے کی مدت تو مہد سے لیکر لحد تک ہے ۔
    تحصیل علم کیلئے بہترین وقت ابتدائی جوانی ، وقت سحر اورمغرب وعشاء کے درمیان کا وقت ہے ۔ لیکن یہ بات تو افضلیت کی تھی مگر ایک طالب کو تو ہر وقت تحصیل علم میں مستغرق رہنا چاہیے ۔ اگر ایک چیز سے اکتا جائے تو دوسری چیز کی تحصیل میں مشغول ہوجائے کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے بارے میں آتاہے کہ آپ جب علم الکلام پڑھتے پڑھتے اکتا جاتے تو شعراء کے دیوان منگوا کر ان کو پڑھنے لگ جاتے ۔
    امام محمد رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ہمیشہ شب بیداری فرمایا کرتے تھے اورآپ کے پا س مختلف قسم کی کتابیں رکھی ہوتی تھیں ۔جب ایک فن سے اکتا جاتے تو دوسرے فن کے مطالعہ میں لگ جاتے تھے ۔ ۱؎
۱؎ ایک روایت میں یوں بھی آیا ہے کہ آ پ اپنے پاس پانی رکھا کرتے تھے ، جب نیند کا غلبہ ہونے لگتا تو پانی کے چھینٹے دے کر نیند کودورکرتے اورفرمایا کرتے تھے کہ نیند گرمی سے ہے لہذا ٹھنڈے پانی سے دورکرو۔
Flag Counter